دبئی :دبئی میں مقیم بھارتی اداکار اور ماڈل ساحل خان نے اپنی اہلیہ میلنا الیگژنڈر کے اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اہلیہ کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ میلنا اب مسلمان ہو چکی ہیں۔
ساحل خان نے پوسٹ میں خدا کا شکر ادا کیا اور دعا کی کہ ان کی عبادتیں اور دعائیں قبول ہوں۔ اس اعلان کے بعد ان کے مداحوں کی جانب سے میلنا کو مبارکباد اور نیک تمناؤں کے پیغامات دیے جا رہے ہیں۔
تصاویر میں جہاں میلنا کی تبدیلی موضوع بحث رہی، وہیں مداحوں کی نظر ساحل خان کی کلائی پر بندھی گھڑی پر بھی گئی۔ یہ گھڑی ایک مشہور برانڈ کی 4 کروڑ بھارتی روپے مالیت کی لمیٹڈ ایڈیشن گھڑی ہے۔
ساحل خان نے ایک اور پوسٹ میں اس گھڑی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ان کی پسندیدہ گھڑی ہے، جسے خریدنے کا ان کا دیرینہ خواب تھا۔
اداکار کے اس اعلان نے سوشل میڈیا پر خوب توجہ حاصل کی اور ان کے مداحوں کی جانب سے مثبت ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔