پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

05:35 PM, 13 Jan, 2025

کراچی: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، آج فی تولہ سونا 1500 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 79 ہزار 300 روپے کا ہوگیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1286 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 455 روپے مقرر کی گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق، عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے، جہاں فی اونس سونا 15 ڈالر کم ہو کر 2675 ڈالر پر آگیا ہے۔

ماہرین کے مطابق، سونے کی قیمتوں میں یہ کمی عالمی سطح پر معاشی حالات اور مقامی مارکیٹ کی طلب و رسد کی وجہ سے ہوئی ہے۔
 

مزیدخبریں