اسلام آباد : سپارکو کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ پاکستان کا مقامی الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ "ای او ون" 17 جنوری کو لانچ کیا جائے گا۔ ترجمان سپارکو کے مطابق، یہ سیٹلائٹ پاکستان کی خلائی ٹیکنالوجی میں ایک اہم قدم ہے اور قومی ترقی کو مزید آگے بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا۔
ای او ون سیٹلائٹ کا مقصد قدرتی آفات کی نگرانی، زراعت، شہری منصوبہ بندی، خوراک کی حفاظت اور پانی کے انتظام میں بہتری لانا ہے۔ یہ سیٹلائٹ پاکستان میں قدرتی وسائل کی مؤثر نگرانی کو بڑھائے گا اور ملک کے خلائی پروگرام اور ٹیکنالوجی کی ترقی کو مضبوط کرے گا۔ اس لانچ سے پاکستان کے خلائی پروگرام کو نئی قوت ملے گی اور عالمی سطح پر پاکستان کی ٹیکنالوجی کی پوزیشن مزید مستحکم ہوگی۔