شیر افضل مروت کو پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر دوبارہ شوکاز نوٹس جاری

02:07 PM, 13 Jan, 2025

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کو ایک بار پھر پارٹی پالیسی کے خلاف بیان دینے پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔ ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی کی جانب سے جاری کیے گئے شوکاز نوٹس میں شیر افضل مروت پر پارٹی رہنمائوں کے خلاف بیان بازی اور پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

نوٹس میں شیر افضل مروت سے 7 روز کے اندر جواب طلب کیا گیا ہے اور انہیں شوکاز کا جواب دینے تک میڈیا پر بیان دینے سے بھی روک دیا گیا ہے۔دوسری طرف شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ وہ دوستوں کے مشورے پر ایک دو ہفتے تک میڈیا سے دور رہنے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔

مزیدخبریں