کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج نئے کاروباری ہفتے کا مثبت آغاز ہوا ہے۔ حصص بازار کا 100 انڈیکس 711 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 13 ہزار 958 پر پہنچ گیا۔ آج کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک موقع پر 1 لاکھ 14 ہزار 68 پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی نظر آیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 1 لاکھ 13 ہزار 247 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جس میں آج کے اضافے کے بعد نمایاں بہتری آئی ہے۔