لاس اینجلس میں آتشزدگی: انجلینا جولی نے متاثرین کی مدد کےلیے اپنے گھر کے دروازے کھول دیئے

لاس اینجلس میں آتشزدگی: انجلینا جولی نے متاثرین کی مدد کےلیے اپنے گھر کے دروازے کھول دیئے

لاس اینجلس: لاس اینجلس میں خوفناک آتشزدگی کے دوران ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے متاثرین کی مدد کے لیے اپنے دروازے کھول دیے۔ انجلینا جولی نے اس سنگین صورتحال میں متاثرین کی ہر ممکن مدد کرنے کا اعلان کیا۔ اس کے علاوہ، پرنس ہیری اور میگھن مارکل نے بھی متاثرہ افراد کو اپنے گھر میں پناہ دینے کی پیشکش کی۔

آگ نے شہر کو تباہی کا شکار کر دیا، اور کئی علاقے کھنڈرات میں تبدیل ہو گئے۔ تاہم، امریکی بزنس مین ڈیوڈ اسٹینر کا گھر معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔ انہوں نے کہا کہ "میرا گھر بالکل صحیح سلامت ہے، معجزات کبھی ختم نہیں ہوتے، اور یہ بھی ایک معجزہ ہے۔"

جنگلات میں لگی آگ نے جانوروں کو بھی بری طرح متاثر کیا۔ ریسکیو ٹیمیں جانوروں کو بچانے کی کوششوں میں مصروف رہیں اور انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا۔ اس دوران ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی جس میں گھوڑا اپنے ساتھیوں سے وفاداری دکھا رہا تھا، جو لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی۔

مصنف کے بارے میں