ریوڈی جنیرو : برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو میں موسلادھار بارش اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچادی، جس کے نتیجے میں 8 سالہ بچے سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ مختلف علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور برازیل کے جنوب مشرقی علاقے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔
بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا ہے اور لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیمیں پہنچ کر بچاؤ کے کاموں میں مصروف ہیں۔