آسٹریلیا نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

آسٹریلیا نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

کینبرا : آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے 19 فروری سے پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں شروع ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے ابتدائی 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں آسٹریلین ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے۔

اسکواڈ میں تجربہ کار بیٹر ٹریوس ہیڈ اور آل راؤنڈر مارکس اسٹوئنس کی واپسی ہوئی ہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں کپتان پیٹ کمنز، الیکس کیری، نیتھن ایلس، ایرون ہارڈی، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، مارنس لبوشین، مچل مارش، گلین میکسویل، میتھیو شارٹ، اسٹیو اسمتھ، مارکس اسٹوئنس اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔

یہ 15 رکنی اسکواڈ چیمپئنز ٹرافی سے پہلے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز بھی کھیلے گا۔

مصنف کے بارے میں