ریاض اور دیگر سعودی علاقوں میں موسلادھار بارش، سردی میں اضافہ

11:04 AM, 13 Jan, 2025

نیوویب ڈیسک

ریاض : سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض اور دیگر علاقوں میں موسلادھار بارشوں کے بعد سردی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ بارشوں کی وجہ سے شہری علاقے اور صحرائی وادیاں خوب سیراب ہوگئیں، جس سے ماحول میں تازگی اور خوبصورتی آ گئی ہے۔

مقامی محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو روز موسم غیر یقینی رہے گا اور مزید بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ریاض میں دوپہر کے وقت درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچا، جس سے سردی کا احساس بڑھ گیا ہے۔ اس دوران محکمہ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے۔

مزیدخبریں