بشریٰ بی بی کی 3مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستیں مسترد ہوگئیں

بشریٰ بی بی کی 3مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستیں مسترد ہوگئیں

اسلام آباد  : اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں۔ ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ کی زیرصدارت سماعت ہوئی، جس میں بشریٰ بی بی کے وکیل خالد یوسف چودھری اور پراسیکیوٹر اقبال کاکڑ عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت، وکیل خالد یوسف چودھری نے بشریٰ بی بی کی حاضری معافی کی درخواست دائر کی، جس پر پراسیکیوٹر اقبال کاکڑ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ انہوں نے ابھی تک ضمانتی مچلکے جمع نہیں کرائے۔ اس پر جج افضل مجوکہ نے وکیل صفائی سے استفسار کیا کہ آپ نے ضمانتی مچلکے کیوں نہیں جمع کرائے؟ وکیل خالد یوسف چودھری نے جواب دیا کہ آج 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کا فیصلہ ہے اور بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل جانا ہے۔

عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ عدالتی حکم کی تعمیل نہیں کر رہے، جس کے بعد بشریٰ بی بی کی تینوں عبوری ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔ خیال رہے کہ بشریٰ بی بی پر 26 نومبر کے احتجاج کے سلسلے میں مقدمات درج ہیں۔

مصنف کے بارے میں