الیکشن کمیشن نے پارٹی ٹکٹ جمع کرانے کے وقت میں دوسری مرتبہ توسیع کردی

07:39 PM, 13 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی نشانات الاٹ کرنے کا وقت دوسری مرتبہ بڑھا دیا ہے۔ 

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ  انتخابی نشانات الاٹ کرنے کا وقت نو بجے تک بڑھا دیا گیا۔ آج شب سات کی بجائے نو بجے تک امیدوار پارٹی ٹکٹ جمع کرواسکیں گے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پہلے پانچ بجے سے 7 بجے تک وقت بڑھا یا تھا اور سات بجے اعلان کیا تھا کہ اب وقت میں اضافہ نہیں کیا جائے گا تاہم اب پھر دو گھنٹے کے لیے وقت بڑھا دیا گیا ہے۔ 

مزیدخبریں