انتخابی نشان الاٹ کرنے کا وقت ختم، فہرست میں بلے کا نشان شامل نہیں

انتخابی نشان الاٹ کرنے کا وقت ختم، فہرست میں بلے کا نشان شامل نہیں
سورس: File

اسلام آباد : امیدواروں کو  انتخابی نشانات الاٹ کرنے کا وقت ختم ہوگیا۔ الیکشن کمیشن نےامیدواروں کی درخواست پر  وقت  5  بجےسے  7 بجے  تک بڑھایا تھا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امیدواروں کوآج ہی انتخابی نشان الاٹ کر دیے جائیں گے ۔ انتخابی نشان الاٹ کرنے کے وقت میں مزید توسیع نہیں کریں گے ۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے انتخابی نشانات کی فہرست جاری کردی گئی ہے جس میں بلے کا نشان نہیں ہے۔ 

مصنف کے بارے میں