اسلام آباد : "نورین رو رہی ہے" سے شہرت حاصل کرنے والی پی ٹی آئی کی خاتون کارکن نورین فاروق بھی سپریم کورٹ میں پیش ہوگئی ہیں۔
نورین فاروق نے روسٹرم پر آکر کہا کہ 1999 میں پی ٹی آئی کا حصہ بنی اور خواتین ونگ کی مقامی صدر تھی۔ نعیم الحق کی سیکرٹری کے طور پر بھی فرائض انجام دیتی رہی ہوں۔
نورین فاروق نے کہا کہ کسی اور جماعت کا حصہ نہیں بنی۔ الیکشن لڑنا چاہتی تھی لیکن موقع نہیں ملا۔ چاہتی تھی ہائی لائٹ ہو جاؤں۔ عمران خان مجھے پارٹی کا اثاثہ اور انسائیکلوپیڈیا کہتے تھے ۔