پی ٹی آئی والے سب کرپٹ ہیں، ان سے بات نہیں ہوسکتی : چیئرمین تحریک انصاف نظریاتی 

05:44 PM, 13 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور : پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے پی ٹی آئی قیادت کو کرپٹ قرار دیدیا۔کہتے ہیں ، پی ٹی آئی کی موجودہ ٹیم میں سب کرپٹ ہیں میں ان سے بات نہیں کرسکتا، بیرسٹرگوہر جیسےکرپٹ اور دو نمبر لوگ پارٹی پر قابض ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نظریاتی سے سوال کیا گیا کہ کیا ان سے اتحاد یا ٹکٹ جاری کریں گے؟ اس پر اختر اقبال ڈار نے کہا کہ ان سے بات نہیں ہوسکتی، بیرسٹرگوہر جیسےکرپٹ اور دو نمبر لوگ پارٹی پر قابض ہیں۔

واضح رہے کہ اختر اقبال ڈار نے کئی برس قبل بانی پی ٹی آئی سے اختلاف کرتے ہوئے پی ٹی آئی نظریاتی کے نام سے اپنی الگ جماعت بنالی تھی ۔ اختراقبال ڈار بانی پی ٹی آئی کو کرپٹ قرار دیتے رہے ہیں۔ کچھ عرصہ قبل انہوں نے ایک انٹرویو میں یہاں تک بول دیا تھا کہ پوری قوم اور خاص طور پرنوجوانوں میں یہ غلط فہمی ہے کہ بانی پی ٹی آئی ایماندار لیڈر ہیں ۔

مزیدخبریں