اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کا پلان بی بھی ناکام بنا دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے کوئی انتخابی نشان کسی دوسرے پارٹی کے امیدوار کو نہ دینے کاحکم دے دیا۔
الیکشن کمیشن کے حکم نامہ میں کہا گیاہے کہ اکثر امیدواروں کی جانب سے درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ان درخواستوں کے ذریعے سے الیکشن کمیشن کو دھوکا دیا جارہا ہے۔ الیکشن کمیشن کو دھوکا دے کر قانون کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔الیکشن کمیشن حکم دیتا ہے کہ کوئی انتخابی نشان کسی دوسرے پارٹی کے امیدوار کو نہ دیا جائے ۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ جو امیدوار کسی اور جماعت کا ممبر ہو اور دوسری جماعت کا نشان مانگے وہ نہ دیاجائے۔ آر اوز ایسے کسی امیدوار کو دوسرا انتخابی نشان نہ دیں ۔ الیکشن ایکٹ کے تحت امیدوار اپنی پارٹی وابستگی کا سرٹیفکیٹ دیتا ہے۔ایک شخص ایک وقت میں ایک سے زیادہ پارٹی کا رکن نہیں ہوسکتا۔