اسلام آباد: بیرسٹر گوہر کے گھر پر چھاپے کا سپریم کورٹ نے نوٹس لے لیا۔آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ مفرور لوگوں کی تلاش کیلئے پولیس گئی ہے ،تھانہ کوہسار نے چھاپہ مارا میں مکمل تفصیل فراہم کرونگا۔چیف جسٹس پاکستان کا ریمارکس میں کہنا ہے کہ ہمیں واقعہ کی رپورٹ دیں، آئی جی گوہر صاحب کے گھر جائیں اور معلومات دیں۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی اپیل پر سماعت کے دوران نوٹس لیا اور ریمارکس دیے کہ جو واقعہ ہوا بہت سنجیدہ معاملہ ہے۔ گوہر صاحب آپ درخواست دیں۔
آئی جی اسلام آباد روسٹرم پر آگئے۔ آئی جی نے بتایا کہ مفرور لوگوں کی تلاش کیلئے پولیس گئی ہے۔ تھانہ کوہسار نے چھاپہ مارا میں مکمل تفصیل فراہم کرونگا۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہر شہری کو تحفظ ہونا چاہیے ۔ بیرسٹر گوہر کو مخاطب کرتے پوچھا کہ کیا اتنا کافی ہے۔ آئی جی صاحب ترجیح بنیادوں پر گوہر کے گھر جائیں ۔ بیرسٹر گوہر مطمئن نہ ہوئے تو سخت کارروائی کریں گے۔