عمران خان نے بیرسٹر گوہر کی طرف سے جاری متنازعہ ٹکٹوں کی واپسی کا حکم دے دیا: شیر افضل مروت کا دعویٰ

04:34 PM, 13 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان نے بیرسٹر گوہر کی طرف سے جاری کیے گئے متنازعہ ٹکٹوں کو واپس لینے کا حکم دے دیا ہے۔ 

انہوں نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر کہا کہ میں نے جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اور ٹکٹوں کی متنازعہ الاٹمنٹ پر تحفظات سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ خان صاحب نے ایسے متنازعہ ٹکٹوں کو واپس لینے کا اعلان کیا ہے اور عمیر نیازی کو اس پر عمل درآمد کی ہدایت کی ہے۔ اس موقع پر حلیمہ خانم، بشریٰ بی بی، اعجاز بٹر اور نعیم پنجوٹھہ بھی وہاں موجود تھے۔

مزیدخبریں