اسلام آباد: پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان نے بیرسٹر گوہر کی طرف سے جاری کیے گئے متنازعہ ٹکٹوں کو واپس لینے کا حکم دے دیا ہے۔
انہوں نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر کہا کہ میں نے جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اور ٹکٹوں کی متنازعہ الاٹمنٹ پر تحفظات سے آگاہ کیا۔
https://twitter.com/sherafzalmarwat/status/1746124082683539677
انہوں نے کہا کہ خان صاحب نے ایسے متنازعہ ٹکٹوں کو واپس لینے کا اعلان کیا ہے اور عمیر نیازی کو اس پر عمل درآمد کی ہدایت کی ہے۔ اس موقع پر حلیمہ خانم، بشریٰ بی بی، اعجاز بٹر اور نعیم پنجوٹھہ بھی وہاں موجود تھے۔