اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر علی خان کے گھر پر نامعولم افراد نے حملہ کر دیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ میں دوران سماعت دعویٰ کیا کہ ان کو اطلاع ملی ہے کہ ان کے گھر پر حملہ ہو گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 4 ڈالے آئے تھے، کمپیوٹر اور دستاویزات لے کر چلے گئے۔
بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ میری فیملی پر بھی تشدد کیا گیا ہے، میرے بھیتجے کو مارا، بیٹے کو مارا ہے۔
بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ میں دوران سماعت چیف جسٹس کے سامنے بیان دیا کہ ابھی میرے پاس خبر آئی ہے اور وہ سپریم کورٹ سے روانہ ہو گئے۔
بیرسٹر گوہر کے گھر پر نامعلوم افراد کا حملہ:
— PTI (@PTIofficial) January 13, 2024
”فیملی پر تشدد، 4 ڈالے آئے تھے، کمپیوٹر اور دستاویزات لے کر چلے گئے، میرے بھیتجے کو مارا، بیٹے کو مارا، ابھی میرے پاس خبر آئی ہے”بیرسٹر گوہر نے چلتی عدالت میں چیف جسٹس کے سامنے بیان کر دیا۔ pic.twitter.com/hezmf88GR5
خیال رہے کہ سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات اور بلے کے انتخابی نشان کےمعاملے پر پشاور ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف الیکشن کمیشن کی درخواست پر سماعت جاری ہے۔