اے این ایف کی کارروائیاں ،100 کلو منشیات برآمد،6 ملزمان گرفتار

اے این ایف کی کارروائیاں ،100 کلو منشیات برآمد،6 ملزمان گرفتار
سورس: file

راولپنڈی: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک بھر میں مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 100 کلو سے زائد منشیات برآمد کرکے 6 ملزمان گرفتار کرلیے۔

ترجمان اے این ایف ہیڈکوارٹر کے مطابق انسدادِ منشیات کے کیخلاف جاری کاروائیوں کے دوران جناح ائیرپورٹ سے دبئی جانے والے مسافر سے 350 گرام چرس برآمد ہوئی، جی پی او لاہور میں برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل سے 320 گرام ہیروئن برآمد کی۔ راولپنڈی کوریئر آفس میں کیلیفورنیا سے بھیجے گئے پارسل سے 200 گرام ویڈ برآمد ہوئی ہے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق چناب ٹول پلازہ جی ٹی روڈ گجرات کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 72 کلو چرس برآمد اور ایک ملزم گرفتار کر لیا۔ اسی طرح سیالکوٹ کے علاقے سمبڑیال سے 13.2 کلو چرس اور 1.2 کلو افیون برآمد کرتے ہوئے 2 ملزمان گرفتار کیا گیا۔

اے این ایف کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ جہلم کے قریب 6.9 کلو چرس اور 20 گرام آئس برآمد کی گئی اور ایک ملزم کو گرفتار کیا۔ اسی طرح بلوچستان میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم سے 3.6 کلو چرس برآمد کی اور خیبر کے علاقے زخہ خیل سے 2.3 کلو آئس برآمد کی گئی۔

ترجمان اے این ایف ہیڈ کوارٹر کا کہنا تھا کہ تمام گرفتار ملزمان کیخلاف سی این ایس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

مصنف کے بارے میں