مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت

01:00 PM, 13 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

ملتان: عام انتخابات 2024 میں حصہ لینے کیلئے مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے متعدد اہم رہنماؤں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ 

مسلم لیگ ن کے سینیٹر رانا محمود الحسن ، رانا اقبال سراج اور رانا طاہر شبیر پاکستان مسلم لیگ ن چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔  رحیم یار خان سے پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما چوہدری ظفر اقبال وڑائچ نے بھی پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

پیپلز پارٹی نے چوہدری ظفر اقبال وڑائچ کو رحیم یار خان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 172 کیلئے پارٹی ٹکٹ بھی جاری کر دیا۔

پیپلز سیکریٹریٹ میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی سے ملاقات کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

مزیدخبریں