ملتان: عام انتخابات 2024 میں حصہ لینے کیلئے مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے متعدد اہم رہنماؤں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔
مسلم لیگ ن کے سینیٹر رانا محمود الحسن ، رانا اقبال سراج اور رانا طاہر شبیر پاکستان مسلم لیگ ن چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔ رحیم یار خان سے پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما چوہدری ظفر اقبال وڑائچ نے بھی پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
ملتان: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پیپلزسیکریٹریٹ میں ملاقات کے بعد مسلم لیگ ن چھوڑ کر سینیٹر رانا محمود الحسن، رانا اقبال سراج اور رانا طاہر شبیر پی پی پی میں شامل ہوگئے@BBhuttoZardari pic.twitter.com/kft1wdXIFA
— PPP (@MediaCellPPP) January 12, 2024
پیپلز پارٹی نے چوہدری ظفر اقبال وڑائچ کو رحیم یار خان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 172 کیلئے پارٹی ٹکٹ بھی جاری کر دیا۔
پیپلز سیکریٹریٹ میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی سے ملاقات کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔