لاہور: الحمراہ آرٹس اینڈ کونسل لاہور میں دو روزہ تھنک فیسٹ 2024ء کا آغاز ہو گیا۔ شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل نے خصوصی شرکت کی۔
تھنک فیسٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہمارے پاس آئین ہے جس کےپاس صوبوں میں حدود بندی کا ذکر ہے، پاکستان کو جمہوری سسٹم کی ضرورت ہے،یہ پارلیمانی سسٹم میں بہت زیادہ بہتری کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ گورننس ہو تعلقات کا سسٹم ہو اس میں تبدیلی ناگزیر ہے، پاکستان کو ڈائیلاگ کی ضرورت ہے لیڈر شپ ہمسایہ ممالک سے بات چیت کرے، پہلے بھی سسٹم ناکام رہا اور ایک دوسرے پر الزام تراشی کی جاتی رہی۔
سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل نے کہا پاکستان کو کیسے چلانا ہے ابھی اس کا مسئلہ حل نہیں ہوا،کوئی بھی آئین پر چلنا نہیں چاہتا، آئین کا مسئلہ نہیں آئین پر عمل درآمد مسئلہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آئین پر عمل نہیں کیا جاتا، ہمارے پاس لوکل گورنمنٹ نہیں جبکہ آئین میں یہ سسٹم موجود ہے، پاکستان میں کوئی بھی ادارہ کام نہیں کررہا،سب سے زیادہ بجٹ آرمی کا ہوتا ہے اس سے مجھے کوئی مسئلہ نہیں، آرمی کی سیاست میں اختیار و استعمال وہی مسئلہ ہے۔