کولمبیا، لینڈ سلائیڈنگ سے 18 افراد ہلاک، اہم شاہراہ بلاک ہوگئی

11:57 AM, 13 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: شمال مغربی کولمبیا میں مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم 18 افراد ہلاک اور 30 کے قریب زخمی ہو گئے۔

چوکو ڈیپارٹمنٹ میں گورنر کے دفتر کے ایک اہلکار نےمیڈیا کو بتایا کہ میڈیلن اور کوئبڈو شہروں کو ملانے والی سڑک کو کئی لینڈ سلائیڈنگ سے نقصان پہنچنے کے بعد عارضی طور پر بند کر دیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ بہت سے لوگ اپنی گاڑیوں سے کارمین ڈی ایٹراٹو کی میونسپلٹی کے قریبایک گھر میں پناہ لینے کے لیے نکلےلیکن بدقسمتی سے ایک مٹی کا تودہ آیا اوروہ اس کے تلے دب گئے۔ اہلکار نے کہا کہ اب تک 18 اموات کی اطلاع ہے۔

نائب صدر فرانسیا مارکیز نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کہا کہ تقریباً 30 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

کارمین ڈی ایٹراٹو کے میئر جمائم ہیریرا نے مقامی میڈیا کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ میں لوگ "شدید زخمی" ہوئے ہیں جب کہ دیگر لوگ ابھی تک اس کے نیچے پھنسے ہوئے ہیں، انہوں نے کوئی اعداد و شمار نہیں بتائے۔



مزیدخبریں