اسلام آباد: شمال مغربی کولمبیا میں مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم 18 افراد ہلاک اور 30 کے قریب زخمی ہو گئے۔
چوکو ڈیپارٹمنٹ میں گورنر کے دفتر کے ایک اہلکار نےمیڈیا کو بتایا کہ میڈیلن اور کوئبڈو شہروں کو ملانے والی سڑک کو کئی لینڈ سلائیڈنگ سے نقصان پہنچنے کے بعد عارضی طور پر بند کر دیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ بہت سے لوگ اپنی گاڑیوں سے کارمین ڈی ایٹراٹو کی میونسپلٹی کے قریبایک گھر میں پناہ لینے کے لیے نکلےلیکن بدقسمتی سے ایک مٹی کا تودہ آیا اوروہ اس کے تلے دب گئے۔ اہلکار نے کہا کہ اب تک 18 اموات کی اطلاع ہے۔
نائب صدر فرانسیا مارکیز نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کہا کہ تقریباً 30 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
Se nos ha notificado de una emergencia en la vía Quibdó - Medellín, a la altura del kilómetro 17 del municipio del Carmen del Atrato, Chocó, a raíz de un deslizamiento de tierra que ha dejado atrapadas decenas de personas y vehículos en la zona. Los informes preliminares indican…
— Francia Márquez Mina (@FranciaMarquezM) January 13, 2024
کارمین ڈی ایٹراٹو کے میئر جمائم ہیریرا نے مقامی میڈیا کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ میں لوگ "شدید زخمی" ہوئے ہیں جب کہ دیگر لوگ ابھی تک اس کے نیچے پھنسے ہوئے ہیں، انہوں نے کوئی اعداد و شمار نہیں بتائے۔