لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فوج سے لڑائی پاگل پن ہو گا، فوج سے کوئی لڑائی نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق زمان پارک لاہور میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھ پر حملہ ہوا، شہباز گل اور اعظم سواتی کے ساتھ جو کچھ ہوا سب کو معاف کر کے آگے بڑھنے کو تیار ہوں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے گفتگو کے دوران پاکستان مسلم لیگ (ق) کی پی ٹی آئی میں انضمام کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے صاحبزادے مونس الٰہی کی بے انتہاءتعریف کی۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے دعویٰ کیا کہ ان کے دور میں میڈیا چینل بند کرنے، صحافیوں کو نوکریوں سے نکالنے اور میڈیا سے زیادتیوں سے ان کا کوئی لینا دینا نہیں تھا۔