اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی سمری پر آئین و قانون کے مطابق عملدرآمد کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاؤن لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہم الیکشن سے گھبرانے والے نہیں، وزیراعلیٰ کی سمری پر جو آئین کہتا ہے، حرف بہ حرف اسے فالو کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ انتخابات کیلئے تیار ہیں، اتنے الیکشن لڑے ہیں ایک اور لڑ لیں گے، ہم گھبرانے والے نہیں، آخر میں جو عمران خان کے ساتھ ہونا ہے پھر پتہ لگے گا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاور وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ ابوظہبی سے لوٹا ہوں، دورہ بہت اچھا رہا ہے۔