اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ الحمد اللہ 4 سال پنجاب کے وسائل لوٹنے والوں سے صوبہ پاک ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے پنجاب اسمبلی تحلیل کئے جانے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے وسائل اور عوام کی محنت کی کمائی سے ہیرے کی انگوٹھیاں خریدنے والوں کو صوبے کے عوام پہچان گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ فارن ایجنٹ کا وفاق کی طرح ووٹ اور الیکشن کی طاقت سے پنجاب سے بھی صفایا کریں گے، ووٹ کی طاقت سے ان لٹیروں، فارن ایجنٹس اور فرنٹ مینوں کا خاتمہ کریں گے۔
وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ 4 سال بشریٰ بی بی، فرح گوگی اور فرنٹ مینوں کے ذریعے وفاق اور پنجاب کو لوٹا گیا لیکن اب پنجاب میں پھر خوشحالی کا دور شروع کریں گے۔