کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم نے تیسرے اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میں فخر زمان اور محمد رضوان کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 281 رنز کا ہدف دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جا رہے میچ میں کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو قومی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 280 رنز بنائے۔
فخر زمان نے عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے 101 رنز کی اننگز کھیلی اور محمد رضوان نے 77 رنز بنائے جبکہ شان مسعود صفر، بابراعظم 4، حارث سہیل 22، آغا سلمان 45، محمد نواز 8، اسامہ میر 6، محمد وسیم جونیئر 7، حارث رؤف 1 اور محمد حسنین 4 رنز بنا سکے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی سب سے کامیاب باؤلر رہے جنہوں نے 10 اوورز میں 56 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور لوکی فرگوسن نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ مائیکل بریس ویل اور ایش سودھی نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔