کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز فخر زمان نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں سنچری سکور کرنے والے 11 ویں پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جا رہے تیسرے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے فخر زمان نے سنچری بنائی اور اس طرح وہ مذکورہ سٹیڈیم میں ایک روزہ میچز میں سنچری سکور کرنے والے پاکستان کے 11 ویں کھلاڑی بن گئے۔
اس سے قبل نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 33 سنچریز سکور ہوئیں جن میں سے پہلی سنچری ظہیر عباس نے 1983ءمیں بنائی تھی جبکہ سلمان بٹ نے 2008 اور 2009 میں، محمد یوسف نے 2002 اور 2004 میں دو، دو بار سنچریز بنائیں۔
ان کے علاوہ عامر سہیل 1996، انضمام الحق 2004، کامران اکمل 2005، یونس خان 2008، شعیب ملک 2008 اور بابر اعظم 2019 میں ایک، ایک بار 100 کا ہندسہ عبور کر چکے ہیں۔
تیسرا ون ڈے، فخر زمان نے سنچری بناتے ہی ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا
05:56 PM, 13 Jan, 2023