اسلام آباد : تحریک انصاف نے پارٹی پالیسی سے منحرف اراکین کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کے اعتماد کے ووٹ کے دوران غیر حاضر رہنے والے دو اراکین کو شو کاز نوٹسز جاری کردیا گیا۔
نیو نیوز کے مطابق نوٹس مومنہ وحید اور فیصل فاروق چیمہ کو بھیجے گئے ہیں۔دونوں اراکین ذاتی حیثیت میں پارٹی چئیرمین عمران خان کے روبرو طلب کرلیے گئے۔ دونوں اراکین کے تحت آرٹیکل 63 اے کے تحت کارروائی کا عندیہ دیا گیا۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ نے بطور پارلیمانی رکن پی ٹی آئی کی واضح پالیسی سے انحراف کیا ۔پارلیمانی پارٹی کے اراکین کو اعتماد کے ووٹ میں پرویز الہی کو ووٹ دینے کا کہا گیا تھا ۔واضح ہدایات کے باوجود دونوں اراکین نے انحراف کیا ۔اراکین 14 جنوری بروز ہفتہ ذاتی سنوائی کیلئے پارٹی چئیرمین کے روبرو حاضر ہوں ۔