گندم کی کمی کا غیر ضروری شور مچا ہوا ہے، جس صوبے کو چاہئے ہمیں بتائیں، طارق بشیر چیمہ

04:10 PM, 13 Jan, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :وفاقی وزیر برائے قومی تحفظ خوراک طارق بشیر چیمہ کا کہنا ہے کہ گندم کی قلت کا غیر ضروری شور مچا ہوا ہے کہ ہمارے پاس گندم کے ذخائر موجود ہیں جس صوبے کو چاہئے ہمیں بتائیں۔

وفاقی وزیر برائے قومی تحفظ خوراک طارق بشیر چیمہ کا  پریس کانفرنس  میں کہنا تھا کہ ملک میں گندم اور آٹے کی قلت پر بلا وجہ کا ہنگامہ برپا ہے جبکہ ہمارے پاس گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں، اس وقت جو گندم پورٹ پر ہے اس حوالے سے صوبوں کو رعایت دی ہے صوبے براہ راست گندم اٹھا کر اپنا کرایہ بچا سکتے ہیں۔

طارق بشیر چیمہ نے کہاہم نے 26 لاکھ میٹرک ٹن گندم امپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں سے  13 لاکھ میٹرک ٹن گندم پہنچ چکی ہے، حکومتیں اور میڈیا ہماری کوششوں کو سرا نے کی بجائے پوائنٹ اسکورنگ کررہے ہیں ، اٹھارویں ترمیم کے بعد کچھ ذمہ داریاں صوبوں کے حصے میں بھی ہیں جن کو وہ ادا کریں۔

طارق بشیر چیمہ کا کہنا تھا کہ چیک پوسٹوں پر اعتراض کیا جاتا ہے اگر یہ نہ ہوں تو جو گندم دستیاب ہے وہ بھی نہ ملے۔

مزیدخبریں