چین : 20 سالہ دلہن اپنی شادی کے دن ہی ٹوٹ گئی اور اعتراف کیا کہ اسے اس شخص سے محبت نہیں ہے اور وہ صرف اپنے بوڑھے والدین کو مطمئن کرنے کے لیے شادی کر رہی ہے۔
جنوب مغربی چین کے صوبہ گوئژو سے تعلق رکھنے والی یان نامی لڑکی نے دلہن کے لباس میں سماجی رابطے کی سائٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں اس نے سفید لباس پہن رکھا ہے اور زاروقظار رورہی ہے ۔
لڑکی کا کہنا ہے کہ وہ شادی کی منتظر نہیں صرف اپنے والدین کی توقعات اور ثقافتی اصولوں کی وجہ سے شادی کر رہی ہے ، یان نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ "میرے والدین بوڑھے ہو رہے ہیں، اور میں بھی، اس نے کہا "میرے رشتہ دار مجھے زبردستی شادی کی طرف دھکیل رہے ہیں ، پڑوسی بھی میرے بارے میں مختلف قسم کی باتیں کرتے ہیں۔"
یان نےاپنی تصاویر کی کیپشن میں لکھا کہ وہ شادی کے لیے بہت دباؤ میں تھی اور اس دباؤ کو ختم کرنے کے لیے وہ اس شخص سے بلائنڈ ڈیٹ پر ملی ،تعلق نہ ہونے کے باوجود اس سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔
یان نے کہا، "شادی کرنا میرے والدین کو راحت کا احساس دلانا ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ میرا اپنا کوئی مستقبل نہیں ہے۔"
سوشل میڈیا پر 11,000 سے زیادہ صارفین نے پوسٹ پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے، کچھ صارفین نے کہا کہ وہ اپنی شادی میں خوش نہیں رہیں گیں، کچھ نے مشورہ دیا کہ زندگی مختصر ہے، وہ دوسروں کو خوش کرنے کے لیے خود کو قربان نہ کریں۔