اسلام آباد (سردار شیراز خان) پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے خدا حافظ کہہ دیا ۔ برطانوی ہائی کمیشن کی طرف سے کرسچن ٹرنر کی الوداعی ویڈیو جاری کردی۔
برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کا کہنا ہے کہ یو کے پاکستان دوستی زندہ آباد ۔آپ سب سے مل کر بہت اچھا لگا ۔پھر ملاقات ہو گی،خدا حافظ ۔
Aap se mil kar bohat acha laga. Phir milai’n gai. pic.twitter.com/HjpT06dtz9
— Christian Turner (@CTurnerFCDO) January 13, 2023
برطانوی ہائی کمشنر کی الوداعی ویڈیو میں وہ اپنے سامان میں گاجر کا حلوہ رکھتے اور کھاتے دکھائی دے رہے ہیں ۔کرسچن ٹرنر چترالی کیپ اور پاکستانی کرکٹ بیٹ بھی اپنے سامان میں رکھتے دکھائی دے رہے ہیں۔برٹش ہائی کمشنر ٹرک آرڈ سے پینٹک ہوئے روایتی بکس میں سامان میں رکھی۔