اسلام آباد (شیراز احمد شیرازی) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا ملک بھر کے کارکنوں کو اہم پیغام دے دیا ۔ مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں بھی آئندہ انتخابات کی تیاری کے لیے اجلاس منعقد کیے جائیں ۔
عمران خان نے کارکنوں کے نام پیغام میں کہا ہے کہ الیکشن کی تیاریوں کا سلسلہ شروع کیا جائے ۔ آئی ایس ایف ہفتہ وار کنونشنز کا انعقاد کرے ۔صوبائی و ضلعی دفاتر میں اجلاسوں کا انعقاد کیا جائے ۔
عمران خان کا آئندہ کچھ روز میں پارٹی ورکرز کو اہم ٹاسک سونپیں گے ۔آئندہ انتخابات کے لیے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی جلد متوقع ہے۔ اجلاس میں چاروں صوبوں میں الیکشن کے لیے امیدواروں کی لسٹیں مرتب کی جائیں گی .
عمران خان لسٹوں کا جائزہ لینے کے بعد امیدواروں کا باقاعدہ اعلان کریں گے ۔آئندہ انتخابات کے لیے نئے چہرے متعارف کروائے جائیں گے ۔