توہین مذہب کیس ,جوڈیشل مجسٹریٹ کا شیخ رشید اور ان کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کو بری کرنے کا حکم

12:04 PM, 13 Jan, 2023

نیوویب ڈیسک

اٹک :شیخ رشید اور ان کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کو توہین مذہب کے کیس میں بری کردیا گیا۔

 اٹک کے جوڈیشل مجسٹریٹ محمد عارف نے شیخ رشید اور ان کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کو توہین مذہب کے کیس میں بری کرنے کا  فیصلہ سُنایا، شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق کی طرف سے ایڈووکیٹ سردار عبدالرازق خان عدالت میں پیش ہوئے۔

خیال رہے کہ شیخ رشید  اور  شیخ راشد شفیق کے خلاف تھانہ نیو ائیرپورٹ فتح جنگ میں  مسجد نبوی میں ہنگامہ آرائی کے واقعہ پر  توہین مذہب کا مقدمہ درج تھا ۔

مزیدخبریں