اسلام آباد (شاکر عباسی ) پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری گورنر کو موصول ہونے کے بعد پی ڈی ایم جماعتوں کے رہنماؤں میں ٹیلی فونک رابطے ہوئے ہیں۔ شہبازشریف نے نوازشریف اور آصف علی زرداری سے ٹیلی فون پر بات چیت کی جس کے بعد اہم فیصلے کرلیے گئے ہیں۔
اہم حکومتی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا وزیراعظم شہبازشریف سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ پنجاب کی مجموعی سیاسی خصوصاً اسمبلی تحلیل ہونے پر ممکنہ پیدا ہونیوالی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔
وزیراعظم شہبازشریف گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کو کچھ اہم ہدایات دیں گے۔ نواز شہباز ٹیلی فونک گفتگو میں مختلف پہلوئوں کا جائزہ لیا گیا اگر مارچ یا اپریل میں عام انتخابات ہوں تو ن لیگ کی حکمت عملی کیا ہوگی؟ کتنی پوزیشن مضبوط بنائی جاسکتی ہے؟ تمام پہلوئوں پر بھی گفتگو ہوئی۔
پنجاب کی اسمبلی تحلیل ہونے کے معاملے پر وزیراعظم شہبازشریف کا آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک سے بھی رابطہ ہوا اور پنجاب کی اہم سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔