برلن: جرمن صدر فرینک والٹر نے ایسے دعووں کو ‘بکواس’ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے جس میں کہا گیا کہ کورونا وائرس نے جرمن حکومت کو آمریت میں تبدیل کر دیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق جرمن صدر نے کہا کہ اس قسم کی باتیں قانون اور اور جمہوری حکومتی اداروں کے بے احترامی کرنے کے مترادف ہے۔ کورونا لاک ڈاؤن کی مخالفت کرنے والے کارکنان کی جانب سے ایسی باتیں ہم سب پر ایک حملہ ہے۔
تاہم صدر نے اعتراف کیا کہ کورونا ویکسین لازمی قرار دیے جانے کے فیصلے پر کھڑے ہوئے تنازع کو سلجھانے کیلئے بات چیت کا آغاز کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا ان کی یہ ذمہ داری ہے کہ عوامی مسائل سے متعلق اس قسم کے اہم سوالات پر رائے عامہ جاننے کیلئے عوامی سطح پر بحث و مباحثے کا آغاز کریں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ کورونا ویکسین کو لازمی قرار دیے جانے کا فیصلہ دیگر قانونی امور سے مختلف ہے۔ اس کا حل جرمن حکومت اور پارلیمنٹ کو مل کر نکالنا ہوگا۔