حریم شاہ کے پاس کس سیاسی شخصیت کے پیسے تھے ؟راز سے پردہ اُٹھ گیا 

11:23 PM, 13 Jan, 2022

لندن :حریم شاہ کے پاس جس سیاسی شخصیت کے پیسے تھے بالآخر وہ خود سامنے آگیا ،گجرات سے پی ٹی آئی کے امیدوار برائے قومی اسمبلی ملک دانیال کا کہنا ہے کہ حریم شاہ کے پاس میرے پیسے تھے ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق برطانیہ میں مقیم پاکستانی بزنس مین ملک دانیال کا کہنا تھا کہ حریم شاہ ان کی منہ بولی بہن ہیں اور اس کے پاس جو پیسے تھے وہ میرے ہیں ۔

ملک دانیال نے حریم شاہ کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ حریم شاہ کے پاس موجود تمام پیسہ ان کا تھا ،انہوں نے کہا وہ گجرات سے پی ٹی آئی کے امیدوار برائے قومی اسمبلی رہے ہیں اور صاد ق و امین ہیں ۔

واضح رہے گزشتہ روز ہی متنازعہ ٹک ٹاکر حریم شاہ نے پاکستان کی جگ ہنسائی کروانے کے بعد اپنے بیان سے مکر گئی تھیں، کہتی ہیں میں تو مٖذاق کر رہی تھی۔ 

ایف آئی اے نے این سی اے کو حریم شاہ  کیخلاف کارروائی کیلئے خط لکھنے کا فیصلہ کیا تو ٹک ٹاکر حریم شاہ نے بھی یو ٹرن لے لیا۔  نیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معذرت کرتی ہوں اور اپنے الفاظ واپس لیتی ہوں کیونکہ میں تو مٖذاق کر رہی تھی۔ 

خیال رہے کہ حریم شاہ نے آج ویڈیو میں بڑی تعداد میں کرنسی نوٹس دکھاتے ہوئے دعویٰ کیا پاکستان میں قانون صرف غریب کو پکڑتا ہے۔ حریم شاہ ویڈیو میں کہہ رہی  ہے کہ پہلی مرتبہ پاکستان سے برطانیہ اتنی بڑی رقم لے کر آئی، پاکستانی پیسے اور پاسپورٹ سمیت کسی چیز کی وقعت نہیں۔ 

دوسری جانب ایف آئی اے نے ٹک ٹاکر کے خلاف  فارن ایکسچینج قوانین کے تحت منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کر دیں۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کو بھی خط  لکھ کر کارروائی کرنے کی درخواست کی جائے گی حریم شاہ کی سفری دستاویزات  کے مطابق اس کا  اصل نام فضا حسین ہے۔ اس نے 10 جنوری کی رات کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دوحا کے لیے سفر کیا تھا۔ 

مزیدخبریں