شہباز شریف کی شعیب اختر کے گھر آمد، والدہ کی وفات پر تعزیت کی

07:24 PM, 13 Jan, 2022

راولپنڈی: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے شعیب اختر کے گھر پہنچ کر ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کی۔

ملاقات میں شہباز شریف نے شعیب اختر کی والدہ کے لیے دعا مغفرت اور فاتحہ خوانی کی۔ شعیب اختر سے گفتگو کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ ماں کا عظیم اور پیارا رشتہ سانجھا ہوتا ہے اور آپ کے غم کو سمجھ سکتا ہوں۔

اپوزیشن لیڈر نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا۔ شعیب اختر نے تعزیت کے لئے آمد پر شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

مزیدخبریں