ایپل نے آئی او ایس کا نیا ورژن 15.2.1 پیش کر دیا

07:19 PM, 13 Jan, 2022

لاہور: معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آئی فون آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس کا نیا ورژن 15.2.1 پیش کر دیا ہے جو ماضی کے مقابلے میں زیادہ بہتر کارکردگی کا حامل ہے۔ 
ایپل نے نئی اپ ڈیٹ جاری کرتے ہوئے اپنے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ سٹور سے آئی او ایس 15.2.1 آپریٹنگ سسٹم انسٹال کرلیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ نئی اپ ڈیٹ میں پرانے ورژن کی طرح خرابیاں نہیں ہوں گی اور یہ ماضی کے مقابلے میں زیادہ بہتر ثابت ہو گا۔
ٹیکنالوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی او ایس کے نئے ورژن میں میسج، فوٹوز اپ لوڈ اور کلاؤڈ سٹوریج سے متعلق مسائل کو دور کیا گیا ہے۔ آئی فون صارفین سیٹنگز کے آپشن میں جاکر جنرل سیکشن میں موجود سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کی آپشن پر کلک کر کے یہ نیا ورژن ڈاﺅن لوڈ اور انسٹال کر سکتے ہیں۔ 


ایک بات ضرور یاد رکھیں کہ نئے ورژن کی انسٹالیشن سے پہلے فون کی بیٹری 100 فیصد چارج کر لیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ انسٹالیشن کے دوران فون کسی بھی وجہ سے بند نہ ہو، بصورت دیگر فون سٹارٹ ہی نہیں ہو گا اور اسے صحیح کروانے کیلئے ماہرین کی خدمات لینا پڑیں گی۔ 

مزیدخبریں