نہ جینے دینگے ،نہ عبادت کرنے دینگے،اسرائیل فورسز نے مسجد شہید کرنے کانوٹس چسپاں کر دیا

07:05 PM, 13 Jan, 2022

یروشلم :صہیونی طاقتوں کے ظلم بند نہ ہوئے ،اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ بیت المقدس میں زیر تعمیر مسجد کو شہید کر کے مسلمانوں کو پیغام دیدیا کہ نہ جینے دینگے اور نہ ہی فلسطینی مسلمانوں کو چین سے عبادت کرنے دینگے ۔

اسرائیلی فورسز نے مشرقی مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے   ال ۔اساویہ میں مسجد کو غیر قانونی قرار دے کر  زیر تعمیر مسجد کا محاصرہ  کر لیا ا اور مسجد کی تعمیر بند کروا دی۔

صیہونی فورسز نے مسجد کو شہید کرنے کا نوٹس مسجد کی دیوار پر چسپاں کر دیا ہے،فلسطینی علاقہ مکینوں نے مسجد گرانے کے فیصلے  کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزیدخبریں