عطا اللہ عیسی خیلوی کا عمران خان سے متعلق بڑا دعویٰ سامنے آگیا

attaullah isakhelvi


لاہو: معروف لوک گلوکار عطا اللہ خان عیسی خیلوی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان مجھے  کوئی ذمہ داری دیں تو میں قبول نہیں کروں گا، کیونکہ میں خود کو اس قابل نہیں سمجھتا۔

 اداکار و میزبان نعمان اعجاز کو ایک انٹرویو دیا جس میں نجی زندگی ، کیرئیر ، ملک کے موجودہ حالات اور عمران خان کی پالیسیز پر کھل کر بات کی،دوران انٹرویو عطا اللہ عیسی خیلوی نے دعویٰ کیا کہ میرا دل کہتا ہے اور میرا یہ ایمان ہے کہ آئندہ الیکشن بھی عمران خان ہی جیتیں گے ۔

عطا اللہ خان عیسٰی خیلوی نے کہا وزیرا عظم عمران خان کو تھوڑا وقت دیں کیونکہ کوئی بھی پودا تین سال میں پھل دینے کے قابل نہیںہوتا ،انہوں نے کہا میرا دل کہتا ہے اور یہ میرا ایمان ہے کہ آئندہ الیکشن بھی عمران خان جیتیں گے،تین سال میں کوئی پودا پھل نہیں دیتا۔

انہوں نے کہا  عمران خان کو تھوڑا سا وقت دیں تبدیلی ضرور آئے گی ،عمران خان کو پی ٹی وی کو جدید کرنے کا کہا ہے لیکن زیادہ اصرار نہیں کیا۔