آئی ایم ایف پیکیج لینے سے انکار،چین سے ایک اور قرض لینے کا ارادہ

04:55 PM, 13 Jan, 2022

کولمبو:سری لنکا نے اپنی لنکا بچالی اور آئی ایم ایف کا پیکیج لینے سے انکار کردیا۔ سری لنکا نے معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے آئی ایم ایف کے پاس جانے سے انکار کردیا ہے۔

سری لنکن میڈیا رپورٹس کے مطابق مرکزی بینک کے گورنر کا اجیت نیوارڈ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کوئی جادو کی چھڑی نہیں، اس کے بجائے ہم چین سے ایک اور قرض لینے کا ارادہ رکھتے ہیں،انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ نئے قرض پر بات چیت حتمی مراحل میں ہے اور جلد نیا معاہدہ ہو جائے گا۔

گورنر سٹیٹ بینک نے چین کے ساتھ قرض کے معاہدے کا حجم نہیں بتایا البتہ یہ کہا کہ برآمدات سے جڑے وسیع معاملات کی فنڈنگ کیلئے بھارت کے ساتھ بھی ایک ارب ڈالر کے قرض کی بات چیت جاری ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان نے معاشی بحران کے پیش نظر آئی ایم ایف سے بیل آٹ پیکج لیا تھا جس کی قسطیں وقتاً فوقتاً جاری ہوتی ہیں۔ پاکستان کو قرض کی نئی قسط جاری کرنے سے قبل آئی ایم ایف کا جائزہ اجلاس جنوری کی 12 تاریخ کو ہونا تھا لیکن پاکستان کی درخواست پر اسے مخر کردیا گیا۔

مزیدخبریں