پرویز خٹک کی وزیر اعظم عمران خان پر شدید تنقید

04:38 PM, 13 Jan, 2022

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان  کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی اجلاس میں وزیراعظم اور پرویز خٹک آمنے سامنے  آگئے ۔ وزیردفاع پرویز خٹک نے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں وزیراعظم پر شدید تنقید کی۔

 نیو نیوز کے مطابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ آپ کو وزیراعظم ہم نے بنوایا ہے، خیبرپختونخوا میں گیس پر پابندی ہے، گیس بجلی ہم پیدا کرتے ہیں اور پس بھی ہم رہے ہیں۔ اگر آپ کا یہی رویہ رہا تو ہم ووٹ نہیں دے سکیں گے ۔

پرویز خٹک کی گفتگو پر وزیراعظم اٹھ کر جانے لگے اور وزیر اعظم عمران خان اگر آپ مجھ سے سے مطمئن نہیں تو کسی اور کو حکومت دے دیتا ہوں۔ 

پرویز خٹک اور وزیر اعظم عمران خان کی گفتگو کے دوران حماد اظہر نے بولنے کی کوشش کی تو پرویز خٹک نے انہیں ٹوک دیا اور کہا کہ میں وزیراعظم سے بات کر رہا ہوں۔ 

مزیدخبریں