اسلام آباد: مشرکہ مفادات کونسل نے ساتویں مردم شماری کرانے کی منظوری دے دی ہے ۔
نیو نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا 49 واں اجلاس ہوا ۔ کونسل نے "مردم شماری مانیٹرنگ کمیٹی" کے قیام کی منظوری دے دی ۔
کمیٹی میں ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن، تمام صوبائی چیف سیکرٹریز، چیئرمین نادرا، چیف کمشنر اسلام اور دیگر اعلیٰ حکام شامل ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے اجلاس میں وزرائے اعلیٰ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ صوبوں کے مطالبات کے مطابق کونسل کے اجلاسوں کی تعداد میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔