اسلام آباد: عوام دشمن منی بجٹ کے خلاف پاکستان مسلم لیگ ن نے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر احتجاج کیا ہے ۔
ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر عوام دشمن بجٹ کے خلاف عوامی احتجاج میں عوام کی بڑی تعداد موجود ہے ۔ احتجاج میں آنے والے عوام کو سرینہ اور ڈی چوک پر روکا جا رہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ عمران صاحب کی فسطائی ذہنیت کے نتیجے میں کوئی نا خوشگوار واقعہ ہوا تو حکومت ذمہ دار ہوگی۔