اسلام آباد: نیوی سیلنگ کلب، نیول فارم اور نیول گالف کورس کو گرانے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی گئی ہے ۔
پاک بحریہ کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کا ڈویژن بنچ کچھ ہی دیر میں سماعت کرے گا،جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اپیل پر سماعت کریں گے۔
پاکستان نیوی نے چیف جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل رکنی بینچ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیول فارم، سیلنگ کلب اور گلف کورس کو گرانے کا حکم دیا تھا۔
پاک بحریہ کی طرف سے نیوی سیلنگ کلب ، نیول فارمز ، نیوی گالف کورس کے خلاف فیصلے فوری معطل کرنے کی بھی درخواست دائر کی گئی ہے۔فوری حکم امتناع کی بھی استدعا کردی ۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ کیس کے حتمی فیصلے تک سنگل بنچ کے دونوں فیصلے معطل کئے جائیں۔