آسٹریلوی کپتان کا دورہ پاکستان کے حوالے سے بیان آگیا

02:13 PM, 13 Jan, 2022

کینبرا:  آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز  نے امید  ظاہر کی ہے کہ آسٹریلوی ٹیسٹ اسکواڈ پاکستان کا دورہ کرے گا تاہم فی الحال  حتمی فیصلے ہونا باقی ہیں۔

 کپتان پیٹ کمنز  نے آسٹریلوی ٹیم کے دورہ  پاکستان کے حوالے سے پی سی بی کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورے کیلئے زبردست کام کیے ہیں، دورہ کیلئے پرامید ہوں۔انہوں نے کہا کہ تمام کھلاڑی نہیں بھی گئے پھر بھی آسٹریلوی ٹیم دورہ پاکستان ضرور  کرے گی تاہم دورہ کا حصے نہ بننے کا فیصلہ آسٹریلوی کھلاڑیوں پر بھی منحصر ہو گا جو کہ درست عمل ہے۔

دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا کے  چیف ایگزیکٹو  بھی اپنی ٹیم کے دورہ پاکستان کیلئے پر عزم ہیں اور پی سی بی سے مسلسل رابطے میں ہیں، انکا کہنا ہے کہ  ہم انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں اور  دورے کے لیے پرعزم ہیں۔


خیال رہے کہ  سابق  آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹرشین وارن اور  سابق برطانوی کپتان  مائیکل وان نے بھی آسٹریلوی ٹیم  کے دورہ پاکستان کو اہم  اور ضروری قرار دیا ہے۔

مزیدخبریں