اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد نے الزام لگایا ہے کہ پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم وزیراعظم عمران خان کے کہنے پر گالم گلوچ کرتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پیروں کی اولاد سے ہوں اور پیرنی والے سے مقابلہ ہے۔
احمد جواد نے اپنے ٹویٹ کہا کہ میں وہ خوش قسمت انسان ہوں جس کی ہر دعا اللہ تعالی نے قبول کی۔عاجز ھوں،سید ہوں،پیروں کی اولاد سے ہوں اور پیرنی والے سے مقابلہ ہے۔
میں وہ خوش قسمت انسان ہوں جس کی ہر دعا اللہ تعالی نے قبول کی۔عاجز ھوں،سید ہوں،پیروں کی اولاد سے ہوں اور پیرنی والے سے مقابلہ ہے۔میری پچھلے ایک سال سے دعا تھی“یا اللہ میری راہنمائی فرما، روشنی دکھا اور عمران خان کے ساتھ انصاف کر”اور اللہ کا انصاف سخت ہوتا ہے۔@ImranKhanPTI
— Ahmad Jawad (@AhmadJawadBTH) January 13, 2022
انہوں نے کہا کہ میری پچھلے ایک سال سے دعا تھی“یا اللہ میری راہنمائی فرما، روشنی دکھا اور عمران خان کے ساتھ انصاف کر”اور اللہ کا انصاف سخت ہوتا ہے۔
احمد جواد نے ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ پی ٹی آئی حکومت ایک سرکس سے زیادہ نہیں۔ اس سرکس میں جو کر اور مسخرے ہیں۔ مجھے اس بات کا یقین ہوگیا ہے کہ اور آپ بھی اس بات کی توقع نہ کریں کہ کوئی اچھی ٹیم عمران خان اپنے ساتھ لاسکتے ہیں۔
احمد جواد نے مزید کہا کہ میں نے وزیراعظم عمران خان کو 100 سے زیادہ فیڈ بیک دی جس کی اب کتاب بھی شائع ہوسکتی ہے۔ جس میں ہر شعبہ کے حوالے سے بتایا کہ یہ چیزیں کیسے بہتر ہوسکتی ہیں لیکن ان پر کوئی عمل نہیں ہوا۔